چنائی میں سافٹ ویر ملازم کی عابڈس کی ہوٹل میں موت

   

حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عابڈس کے علاقہ میںچینائی کے سافٹ ویر ملازم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کمار جو کاروبار کے سلسلہ میں چینائی سے اس کے ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد آیا تھا اور عابڈس کے علاقہ میں واقع جیہ انٹرنیشنل ہوٹل کے کمرہ نمبر 208 میں قیام پذیر تھا ۔ جو اچانک کل رات مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس شخص کے قلب پر حملہ ہونے کے سبب اس کی موت ہوئی ہوگی ۔ عابڈس پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔