نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو یہاں وزارت داخلہ کے سینئر افسران کے ’چنتن شیویر‘کی صدارت کریں گے ۔چنتن شیویر کا مقصد وزارت داخلہ کے کام کا جائزہ لینا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘وژن 2047’ کو نافذ کرنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنا ہے ۔یہ مسٹر شاہ کی چنتن شیویر کی دوسری میٹنگ ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 18 تاریخ کو بھی انہوں نے چنتن شیویر میں وزارت کے کام کاج کا جائزہ لیا تھا۔
