چندانگر میں نئی دلہن کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 11 مئی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چندانگر میں ایک 5 ماہ کی دلہن نے خودکشی کرلی۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 29 سالہ گائتری ٹھاکر جو بیگم بازار علاقہ کے ساکن سندیپ پوار کی بیوی تھی، اس خاتون نے اپنے مائیکے میں خودکشی کرلی۔ سندیپ اور گائتری کی شادی 5 ماہ قبل ہوئی تھی اور شادی کے چند روز بعد گائتری اپنے مائیکے گئی تھی۔ دو سال قبل گائتری کے بھائی کی موت ہوئی تھی اور خاتون شدید غم کا شکار تھی۔ پولیس سمجھتی ہیکہ گائتری نے بھائی کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع