چنداکوچھر اور شوہر دیپک لون فراڈ کیس میں گرفتار

   

نئی دہلی : آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابقہ سی ای او چنداکوچھر اور ان کے شوہر دیپک کوچھر کو آج سی بی آئی نے ویڈیوکان گروپ کو فراہم کردہ زائد از 3000 ہزار کروڑ روپئے کے لون میں مبینہ بے قاعدگیوں سے مربوط ایک کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ لون اس وقت کا ہے جب 59 سالہ چندا اس پرائیویٹ سیکٹر بینک کی سربراہ تھیں۔ وہ اکٹوبر 2018ء میں آئی سی آئی سی آئی بینک کی سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے مستعفی ہوگئی تھیں۔