چندا نگر میں 9 سالہ طالبعلم کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چندا نگر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 9 سالہ طالب علم نے خودکشی کرلی جو ساتھی طلبہ کی جانب سے دل آزاری کا شکار تھا۔ بچہ کو اس کی یونیفام کے معاملہ میں طنز کیا گیا اور اس کے ساتھی طلبہ نے دل آزاری کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پرشانت جس کی عمر 9 سال بتائی گئی ہے اس نے اپنے مکان میں انتہائی اقدام کرلیا۔ اس کمسن طالب علم نے آئی ڈی کارڈ کی ڈوری سے باتھ روم میں لٹک کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق پرشانت چندا نگر کے علاقہ راجندر ریڈی نگر میں رہتا تھا جو ایک خانگی اسکول کی چوتھی جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ پولیس چندا نگر نے اطلاع کے فوری بعد مقام واردات پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس بچے کے والدین سے بھی وجوہات کی جانکاری حاصل کررہی ہے۔ ع