چندا پلی آشرم گرلز اسکول کے باتھ روم کا ویڈیو بنانے والا وارڈن گرفتار

   

حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) عادل آباد ضلع کے بیلہ منڈل میں چندا پلی آشرم اسکول میں لڑکیوں کے باتھ روم کے ویڈیوز بنانے والے وارڈن کا پتہ لگایا گیا ہے۔ اسکول کے وارڈن جی آنند راؤ نے لڑکیوں کے نہانے کے دوران خفیہ طور پر ویڈیو نکالی تھی۔ شی ٹیم کی جانب سے بیداری پروگرام کے دوران یہ معاملہ سامنے آیا جس کی شکایت بیلو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی جس کے بعد پولیس نے پوکسو کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ حال ہی میں قبائیلی بہبود کے ڈپٹی ڈائریکٹر امباجی نے شکایت ملنے کے بعد آنند راؤ کو ڈیوٹی سے معطل کرنے کے احکام جاری کئے تھے۔ گرلز ہاسٹلس میں خفیہ کیمروں کے ذریعہ ریکارڈنگ کے معاملات کے بعد اولیائے طلبہ میں بے چینی پیدا ہوگئی۔ وہ اپنی لڑکیوں کو پڑھانے کیلئے اسکولس، ہاسٹلس روانہ کررہے ہیں جہاں ان کی حفاظت کی ذمہ داری ہاسٹلس کی ہوتی ہے لیکن اس میں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ اولیائے طلبہ نے ایسے درندہ صفت انسانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ش