چندرائن۔2کا چاند سطح پر اترنے سے عین قبل رابطہ منقطع، حوصلہ رکھنے مودی کا سائنسدانو ں کو تلقین، ملک کو اسرو پر فخر: مودی

,

   

بنگلور: ہندوستان خلائی تحقیقاتی ادارہ (اسرو) کی جانب سے ایک نئی تاریخ رقم کئے جانے سے عین قبل اس کا مشن چندرائن مایوسی میں اس وقت تبدیل ہوگیا۔ جب چندرائن۔2کا چاند کی سطح پر اترنے سے عین قبل بنگور کے واقع اسرو کے خلائی سنٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اسرو کے صدر نشین کے سیوان نے بتایا کہ آربیٹر کی مدد سے چاند پر اترنے والی خلائی گاڑی وکرم کا پتہ چلایا گیا جائے گا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق گاڑی کا رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اس کا کسی حادثہ کا شکار ہونا یا سگنل پہونچانے والے اینٹینا میں خرابی ہوسکتی ہے۔

اسرو کے مطابق خلائی گاڑی وکرم کو چاند کی سطح پر جمعہ کی شب 1.52بجے اترناتھا تاہم آخری 15منٹوں کے دوران یہ سمجھ رہے تھے کہ تمام مراحل کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے لیکن اسی دوران وکرم کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس وقت یہ خلائی گاڑی چاند سے سے 2. 1کے فاصلہ تھا۔ وکرم چاند پراترنے کے معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی غیرمعمولی دلچسپی لے رہے تھے۔ وہ اس کے لئے دہلی بنگلور میں اسرو کے ہیڈکوارٹرپہنچ گئے تھے۔ انہوں نے اسرو کی تمام ٹیم سے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں۔ اسرو کے صدر نشین کے سیوان نے اس موقع پر مودی سے گلے لگ کر رونے لگے۔ انہوں نے سائنسدانو ں کا حوصلہ افزائی کرنے پر مودی جی کا شکریہ ادا کیا۔ نریندر مودی نے انہیں اپنے گلے سے لگالیا اور ان کی پیٹ تھپتپائی۔

نریند رمودی نے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم سب نے ملک کو فخرسے اونچا کرنے کے لئے اپنی پوری زندگی لگادی ہے۔ میں آپ کے جذبات کوسمجھ سکتا ہوں۔ آپ سبھی نے ملک کی ترقی کے لئے ہمہ جہت کوششیں کیں او ر آپ لوگ کئی طریقوں سے خوش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرو دنیا کا ایک جانا مانا زبردست اسپیس ایجنسی ہے۔ یہ ملک کے لئے باعث فخرہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں نہ صرف آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں بلکہ آپ لوگوں کے گھروالو ں کا بھی میں مشکور ہوں کہ انہوں نے آپ کے اس کام میں آپ کا بھر پور تعاون کرتے ہیں۔