چندرائن گٹہ توسیع شدہ فلائی اوور کا آج جناب محمد محمود علی افتتاح کرینگے

   

حیدرآباد26۔اگسٹ(سیاست نیوز) چندرائن گٹہ فلائی اوور کا ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی 27اگسٹ بروز ہفتہ افتتاح انجام دیں گے۔ چندرائن گٹہ کے توسیع شدہ فلائی اوور برج کا 23 اگسٹ کو منعقد کیا جانے والا تھا اور اس فلائی اوور کا افتتاح وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ انجام دینے والے تھے لیکن شہر حیدرآباد میں 22 اگسٹ کی رات دیر گئے حالات کشیدہ ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے باعث چندرائن گٹہ فلائی اوور کے افتتاح کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ 27 اگسٹ کو چندرائن گٹہ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں مئیر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے علاوہ متعلقہ رکن پارلیمنٹ ‘رکن اسمبلی و ارکان قانون ساز کونسل و اراکین بلدیہ شرکت کریں گے۔اس سے علاقہ میں ٹریفک کے مسائل کی بڑی حد تک یکسوئی ہونے کی امید کی جا رہی ہے ۔م