حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پولیس کے بموجب لاپتہ افراد کی 35 سالہ شہناز بیگم ‘ 13 سالہ آفرین ‘ 11 سالہ رحمت ‘9 سالہ محمودہ اور 8 سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ خاتون ہفتے کی شام سے اپنے چار بچوں کے ساتھ لا پتہ ہوگئی ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ خاتون چندرائن گٹہ کی ساکن ہے اور وہ جمعہ کی شام گھر میں کسی کو مطلع کئے بغیر چلی گئی تھی ۔ افراد خْاندان نے اسے اپنے رشتہ داروں وغیرہ میں تلاش کیا تاہم اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش کا کام شروع کردیا ہے ۔