چندرائن گٹہ میںپیدل راہرو کو بچانے کی کوشش ،عقبی کار کو ٹکر

   

کار کو اچانک بریک لگانے سے ڈی سی پی کی کار ٹکرا گئی
حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز)چندرائن گٹہ میں سڑک عبور کرنے والے ایک شخص کو بچانے کی کوشش میں اچانک بریک لگانے کے سبب ایک شخص کی کار سے عقب میں واقع ڈی سی پی کی کار ٹکرا گئی۔ تفصیلات کے مطابق 55 سالہ ٹیچر مرزا شوکت حسین ہاشم آباد میں سڑک عبور کررہے تھے کہ انہیں ایک کار نے ٹکر دے دی جس کے مالک نیو انڈیا لائف انشورنس کے جنرل منیجر کے وی کرشنا بتائے گئے ہیں۔ شوکت حسین کو دواخانہ عثمانیہ پہنچایا گیا۔ کرشنا کی گاڑی کے اچانک بریک لگانے کے سبب پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی ٹکرا گئی جو ڈی سی پی ایل بی نگر سن پریت سنگھ کی سرکاری گاڑی بتائی گئی ہے۔پولیس چندرائن گٹہ نے حادثہ کے بعد ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ زخمی کو عثمانیہ دواخانہ میں طبی امداد پہنچائی گئی جو خطرہ سے باہر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کار کے مالک کرشنا کوکچھ دیر کیلئے پولیس اسٹیشن میں بٹھالیا اور پوچھ گچھ کی۔