چندرائن گٹہ میں آئی ٹی انجینئر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک آئی ٹی انجینئر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ چندرائن گٹہ کے علاقہ پٹیل نگر میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ محمد رؤف جو ہونہار انجینئر تھا نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔