چندرائن گٹہ میں برقی شاک سے نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ سید ایان جو پیشہ سے الیکٹریشن اور ویلڈر تھا ۔ کل کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ایان نرخی پھول باغ علاقہ کا ساکن تھا جو کام میں تاخیر کے سبب بارش میں کام کر رہا تھا برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ ایان اپنے مکان میں کمائی کا واحد ذریعہ تھا ایان کی موت کی اطلاع سے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع