چندرائن گٹہ میں بڑے پیمانے پر دھماکو اشیاء ضبط

   

حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اس دھماکو اشیاء کی پرانے شہر میں دستیابی سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں موجود دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما ڈیویژن شیخ جہانگیر نے بتایا کہ علاقہ پیلی درگاہ کے قریب سے پولیس نے دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا اور تین افراد وینکٹ ریڈی، عزیز اور رمیش کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 600 جلیٹن اسٹک اور 600 ڈیٹونیٹرس کو ضبط کرلیا جو ایک کار میں سربراہ کئے جارہے تھے۔ ان دھماکو اشیاء کو چٹانوں کو توڑنے میں استعمال کیا جارہا تھا یا پھر ان کے ذریعہ کسی سازش کو انجام دینے کی کوشش کی جارہی تھی پولیس اس بات کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ع