چندرائن گٹہ میں حادثہ، ایک ہلاک

   

حیدرآباد۔/25 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ فیصل بن صالح ساکن جمال بنڈہ بارکس سری سیلم قومی شاہراہ پر رات دیر گئے بلٹ گاڑی پر جارہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں فیصل آج صبح دواخانہ عثمانیہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔