چندرائن گٹہ میں خاتون کی مشتبہ موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کے بعد سنسنی پھیل گئی تاہم پولیس نے مقام واردات پہوننے کے بعد ابتدائی تحقیقات کا آعاز کیا اور خاتون کی مشتبہ موت کو قتل قرار دیا ۔ انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ اے سی پی عبدالجاوید نے بتایا کہ 39 سالہ فرزانہ کا قتل کیا گیا ۔ فرزانہ غازی ملت کالونی علاقہ کے ساکن اظہر احمد کی بیوی تھی جو کل اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ فرزانہ کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فرزانہ نے اظہر احمد سے دوسری شادی کی تھی ۔ اور پہلے شوہر سمیع الرحمن سے ان کا طلاق ہوا تھا ۔ اظہر احمد شراب کے نشہ کا عادی بتایا گیا ہے جو اکثر شراب پینے کیلئے بیوی سے پیسوں کیلئے زور دیا کرتا تھا ۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر دو خواتین اور شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع