حیدرآباد۔ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتاہے کہ چندرائن گٹہ چوراہے پر موجود ایک پان شاپ میں نامعلوم سارقوں نے سرقہ کرلیا۔ رات کے کرفیو کی آڑ میں ہوٹل کے عقبی حصہ سے پان شاپ میں سرقہ کیا ۔ اس علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے سوئچ بند کرنے کے بعد سرقہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 تا 70 ہزار مالیتی اشیاء کے علاوہ 12 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ پولیس چندرائن گٹہ مصرف تحقیقات ہے۔