چندرائن گٹہ میں شوہر کے ہاتھوں بیری کا قتل

   

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) چندرائن گٹہ کے علاقہ بالاپور میں شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق روزنیہ بیگم 19 سالہ کی شادی زاہد حسین سے سات ماہ قبل ہوئی اور وہ تین ماہ کی حاملہ بھی تھی ۔ شوہر زاہد حسین اور ساس زلیخہ بیگم روزنیہ بیگم کو ہراساں کر رہے تھے ۔ 14 نومبر کو زاہد حسین اس کی بیوی کا رسی سے گلا دبا رہا تھا کہ روزنیہ بیگم کی ماں نے دیکھ کر چیخ و پکار شروع کی ۔ جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔ نویلی دلہن کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بالاپور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے زاہد حسین کی تلاش شروع کردی ۔ ش