حیدرآباد۔/8 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ میں پولیس نے ایک کار سے79 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا اور 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران محبوب نگر چوراہے سے انہیں حراست میں لے لیا۔ پولیس اس رقم کو حوالہ کی رقم ہونے کا شبہ ظاہر کررہی ہے۔ انسپکٹر پولیس چندرائن گٹہ پرساد ورما نے بتایا کہ ایک کار سے 79 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران پولیس نے یہ کارروائی انجام دی۔ انہوں نے بتایا کہ چار افراد سلمان ملک ، عمران ملک ساکنان دہلی اور وینکٹ اور ای شیکھر ساکنان حیدرآباد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان افراد کے پاس اس رقم کے تعلق سے کوئی دستاویزات یا جواب نہیں ہے۔ پولیس نے حوالہ کی رقم کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے رقم کو ضبط کرلیا اور حراست میں لئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ع