حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ گلشن اقبال کالونی کے نالہ سے دو ماہ کی کمسن لڑکی کی نعش دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس چندرائن گٹہ سے وابستہ ہوم گارڈ سید منور علی آج پولیس پٹرولنگ کار میں گشت کررہے تھے کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ گلشن اقبال کالونی نالہ میں ایک کمسن کی نعش پائی گئی۔ پولیس نے کمسن لڑکی کی نعش جس کی عمر دو تا تین ماہ بتائی جاتی ہے دواخانہ عثمانیہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اس کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات کرے گی ۔