حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ چوراہے پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 سالہ عبدالغفار جو بابانگر علاقہ کے ساکن عبدالجبار کا بیٹا تھا۔ یہ شخص آج اپنی موٹرسیکل پر اس کے ساتھی قیوم کے ہمراہ جارہا تھا کہ چندرائن گٹہ علاقہ میں موٹر سیکل بے قابو ہوکر اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں عبدالغفار برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
