سری ہری کوٹہ 14 ؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز میں آج صبح چندرائن 2- کو داغا گیا ۔ جو 3.84 لاکھ کیلو میٹر کی مسافت طے کرتے ہوئے چاند کے باوقار دوسرے مشن پر روانہ ہوا ۔ اس داغے جانے سے قبل اسرو نے مشن کے مختلف پہلووں کو پیش کیا اور ٹیوٹر پر ایک بیان پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ چندرائن 2- کی لاگت 140 ملین آئی ہے جو ہالی ووڈ کی فلم بنانے کے لئے خرچ کی جانے والی رقم سے کم ہے ۔ اسرائیل کے مشن کا فبروری 2019میں آغاز ہوا تھا جس کی لاگت 100 ملین آئی تھی ۔ تمام طرح کی جانچ کے بعد انہوں نے کہا کہ جی ایس ایل وی ماک 3 جو ہندوستان کا سب سے وزنی راکٹ ہے ‘ پیر کی شب 2 بجکر 51 منٹ پر دوسرے لانچ پیاڈ سے چھوڑا جائے گا ۔