چندرابابو،کے سی آر اور جگن موہن ریڈی کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد ۔16 ستمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش اسمبلی کے سابق اسپیکر ڈاکٹرکوڈیلا شیوا پرساد راؤ کی اچانک المناک موت پر تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ، سابق چیف منسٹر اے پی اور تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ کے سی آر نے اپنے تعزیتی پیام میں غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا ۔ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی نے ان کی خدمات کو خراج ادا کیا ۔ وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ٹوئیٹر پر غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ کوڈیلا 1983ء میں تلگودیشم کے قیام کے بعد سے ایک طویل سیاسی کریئر کے حامل رہے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کوڈیلا کی موت کو اُن کی پارٹی اور عوام کیلئے ایک عظیم نقصان قرار دیا اور کہا کہ یہ المناک واقعہ ان کیلئے ناقابل یقین ہیں ۔