چندرابابوکی گرفتاری کے خلافمومی شمعوں کی ریلی

   

حیدرآباد 17 ستمبر (یو این آئی) اے پی کے سابق چیف منسٹر وتلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو کی بہو نارا برہمنی نے سوال کیا کہ کیا چندرا بابو کا جرم تلگو عوام کو ترقی، بہبود اور روزگار مواقع فراہم کرنا تھا؟ ۔ انہوں نے کہا کہ دور اندیشی اور تجربہ رکھنے والے لیڈر کو غیر قانونی الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔کل ان کے شوہر لوکیش کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے چندرابابو کی بیوی بھونیشوری کے ساتھ راجہ مہندرا ورم میں منعقدہ مومی شمعوں کی ریلی میں شرکت کی۔