حیدرآباد 24ستمبر(یو این آئی) اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں سابق چیف منسٹر وتلگودیشم صدر چندرابابونائیڈو سے دوسرے دن بھی سی آئی ڈی نے پوچھ گچھ کی۔ سی آئی ڈی عہدیداروں کی ٹیم راجمندری سنٹرل جیل پہنچی۔پوچھ گچھ سے پہلے چندرا بابو کے طبی معائنے کروائے گئے ۔ بعد ازاں سی آئی ڈی حکام نے چندرا بابو سے جیل کے کانفرنس ہال میں پوچھ گچھ کی۔ چندرا بابو کے دو وکلاء موجود تھے ۔ چندرا بابو سے پوچھ گچھ کے دوسرے دن کے پیش نظر راجمندری سنٹرل جیل کے اطراف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ۔ چندرا بابو سے اظہار یگانگت کیلئے حیدرآباد سے آئی ٹی ملازمین کے راجمندری پہنچنے کے بعد پولیس کو چوکس کردیا گیا۔