چندرابابو نائیڈو حیدرآباد آئے لیکن اس مرتبہ این ٹی آر بھون نہیں گئے

   

حیدرآباد 9 فروری (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم این چندرابابو نائیڈو جمعہ کی رات حیدرآباد آئے تھے۔ وہ اپنی قیامگاہ میں ہی رہے۔ اُنھوں نے پارٹی آفس این ٹی آر بھون کا دورہ نہیں کیا۔ عام طور پر چندرابابو نائیڈو ہر جمعہ حیدرآباد آتے ہیں اور ہفتہ کے دن کچھ وقت این ٹی آر بھون میں گزارتے ہیں اور پارٹی قائدین سے بات چیت کرتے ہیں۔ حالیہ عرصہ میں چندرابابو نائیڈو کے قریبی ساتھیوں کے گھروں اور دفاتر پر انکم ٹیکس دھاوے ہوچکے ہیں۔