چندرابابو نائیڈو نے جی این راؤ کمیٹی رپورٹ کی نقول نذر آتش کیا

   

حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے منگل کو اپنی پارٹی کے ارکان کے ساتھ بھوگی کا تہوار منایا۔ اس موقع پر جی این راؤ کمیٹی رپورٹ کی نقول نذر آتش کی گئیں۔ جی این راؤ کمیٹی نے آندھراپردیش کے لئے تین صدر مقامات کی تجویز پیش کی تھی۔ اُنھوں نے وشاکھاپٹنم کو عاملہ صدر مقام، کرنول کو عدلیہ اور امراوتی کو مقننہ کا صدر مقام بنانے کا مشورہ دیا تھا۔