چندرابابو نائیڈو کی امیتابھ بچن کو مبارکباد

   

حیدرآباد،25ستمبر (یو این آئی)اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پر امیتابھ بچن کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس باوقار ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی سنیما کے لئے ان کا 50سالہ حصہ بے مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ امیتابھ بچن کی زندگی کئی افراد کے لئے ایک جذبہ ہے ۔