حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں گرفتار صدر تلگودیشم چندرابابو نائیڈو کی عدالتی تحویل کو اے سی بی عدالت نے 19 اکٹوبر تک توسیع دی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کی عدالتی تحویل کی میعاد آج ختم ہوگئی۔ جیل حکام نے ورچول موڈ میں چندرابابو نائیڈو کو جج کے روبرو پیش کیا۔ دوسری طرف سی آئی ڈی سے عدالت میں میمو داخل کرکے عدالتی تحویل میں توسیع کی اپیل کی گئی۔ اے سی بی کورٹ کے جج نے عدالتی تحویل کو مزید دو ہفتوں تک توسیع دینے احکام جاری کئے۔ اِسی دوران چندرا بابو نائیڈو نے ضمانت کیلئے جو درخواست داخل کی ، اُس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ سی آئی ڈی نے تحقیقات کیلئے اُنھیں تحویل میں دینے کی درخواست کی۔ اے سی بی کورٹ نے کہاکہ اِس سلسلہ میں فریقین کے دلائل کی آئندہ دو دنوں میں سماعت کی جائے گی۔