حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے برطانیہ کے انڈین ہائی کمشنر وکرم دورائے سوامی سے لندن میں ملاقات کی۔ آندھراپردیش اور برطانیہ کی یونیورسٹیز کے درمیان تعلیمی شعبہ میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چندرابابو نائیڈو نے برطانیہ کی یونیورسٹیز کے ساتھ اشتراک میں دلچسپی ظاہر کی اور کہاکہ آندھراپردیش کے طلبہ برطانیہ کی یونیورسٹیز میں تعلیم کے بہتر مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ چندرابابو نائیڈو اور دورائے سوامی نے مرکزی حکومت کے تعاون سے برطانوی یونیورسٹیز سے اشتراک کو مستحکم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ دونوں ممالک میں طلبہ کے باہمی تبادلے کے علاوہ سائنس، بائیو جنیٹکس، منرل، آرٹیفیشل انٹلی جنس، سیمی کنڈکٹر، اسپورٹس ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے شعبہ جات میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔1