حیدرآباد 2فروری (یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو جو مخالف بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کے مشن کے حصہ کے طورپردہلی کے دورہ پر ہیں، نے گزشتہ شب عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی ۔اس ملاقات کے دوران لوک سبھا انتخابات کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے عظیم اتحاد تشکیل دینے کے خصوص میں ان کی مساعی سے بھی چندرابابو نے واقف کروایا۔یہ ملاقات کیجروال کے دفتر میں ہوئی جس میں اس اتحاد کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اروند کیجروال نے اس ملاقات کی تصویر کو ٹوئیٹ کیا۔