چندرابابو کی گرفتاری کو عوام میں لے جانے بالاکرشنا کااعلان

   

حیدرآباد 21ستمبر(یواین آئی) تلگودیشم صدر و سابق چیف منسٹر اے پی این چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کو عوام میں لے جانے ہندو پورم کے ایم ایل اے بالا کرشنا نے اعلان کیا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ تلگو دیشم سے متعلق بہتر عوامی ردعمل پر نائیڈو کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ بالاکرشنا نے کہاکہ چندرابابو غیر قانونی گرفتاریوں اور مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہیں۔اے پی اسمبلی سیشن کے پہلے دن تلگودیشم ارکان نے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیااورریلی کی شکل میں تلگودیشم کے ارکان، اسمبلی پہنچے۔