حیدرآباد9دسمبر(یواین آئی)اپوزیشن لیڈر و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کی ملکیت والے ہیرٹیج فوڈس کے اسٹورس میں پیاز 200روپئے فی کیلو فروخت کئے جانے پر اے پی کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے نکتہ چینی کی۔انہوں نے پیاز کی قیمتوں میں اضافہ پر اسمبلی میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت 25روپئے فی کیلو کے حساب سے سبسیڈی پر پیاز فروخت کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیاز سستے دام پر دوسرے علاقوں سے لائی جارہی ہے اور اس کو یہاں سبسیڈی پر فروخت کیاجارہا ہے ۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اے پی کے سوا ملک کے دوسرے حصوں میں پیاز کی قیمت زیادہ ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی چندرابابونائیڈو کی ملکیت والے ہیرٹیج فوڈس کے اسٹورس میں پیاز 200روپئے فی کیلو فروخت کئے جانے پر نکتہ چینی کی۔