چندرابابو کے استقبالیہ بیانرس اور پرچموں کو نکال دیاگیا

   

حیدرآباد،25 نومبر(یواین آئی) اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو جو انتخابی شکست کے بعد پارٹی کے وقار کو واپس لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کڑپہ ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔ ان کے دورہ کے سلسلہ میں تلگودیشم کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔پارٹی کارکنوں نے ان کے استقبال کے لئے تلگودیشم کے پرچم اور بینرس لگائے تاہم بلدی حکام نے ان بینرس اور پرچموں کو نکال دیا۔تلگودیشم کے کارکنوں نے اس پر برہمی کا اظہار کیا اور اس حرکت کے لئے حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کو مورد الزام ٹہرایا۔ تلگودیشم کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ وائی ایس آرکانگریس کے لیڈران اس حقیقت کو قبول نہیں کرپائے کہ کڑپہ ضلع میں تلگودیشم کی گرفت مضبوط ہو۔