چندراگری اسٹیشن کو ٹرمنل کے طور پر ترقی دینے کی تجویز پرغور

   

حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) ریلوے بورڈ کے صدرنشین ونود کمار یادو نے کہا ہے کہ اے پی کے تروپتی ریلوے اسٹیشن میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کیلئے چندراگری اسٹیشن کو ٹرمنل کے طور پر ترقی دینے کی تجویز پرغور کیاجائے گا۔انہوں نے سرکاری وہپ و رکن اسمبلی سی بھاسکر ریڈی کی جانب سے اس خصوص میں پیش کردہ میمورنڈم پر فوری طورپر کلکٹر سے بات کی اور معاملہ کی پیشرفت کیلئے ریاستی حکومت اور ریلویز کی جانب سے مشترکہ سروے کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تروپتی اسمارٹ ریلوے اسٹیشن پروجیکٹ ریاستی حکومت کے پاس زیرالتوا ہے اور آر ایل ڈی اے جلد ہی ٹنڈرس طلب کرے گی تاکہ اس سلسلہ میں منظوری حاصل ہوسکے ۔