چندرا بابو رشوت ستانی کیلئے جیل جائیں گے : سنیل دیودھر

   

حیدرآباد ۔15جولائی ( سیاست نیوز) بی جے پی کے قومی سکریٹری سنیک دیودھر نے ہا ہے کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو رشوت ستانی کے ضمن میں دو سال کے اندر جیل جائیں گے ۔ دیودھر نے مزید کہا کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو چاہیئے کہ چندرا بابو کی رشوت ستانی کے فائیل تحقیقات کیلئے سی بی آئی اور ای ڈی سے رجوع کریں ۔ دیودھر نے کہا کہ ’’ چوری ‘‘ کے واقعات کو عوام اور مرکزی حکومت کے علم میں لایا جانا چاہیئے ۔