پون کلیان کے خلاف بیان پر تبصرہ سے گریز
حیدرآباد ۔ 5۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج امراوتی میں چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور فیوچر سٹی میں 8 اور 9 ڈسمبر کے گلوبل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ وینکٹ ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو کو ویژن ڈاکیومنٹ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے امراوتی کی ترقی کیلئے چندرا بابو نائیڈو کے ترقیاتی منصوبہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کے ویژن 2020 کے نتیجہ میں حیدرآباد کی غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے سمٹ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ پون کلیان کے بارے میں بیان سے متعلق میڈیا کے سوال پر وینکٹ ریڈی نے کہا کہ انہوں نے اس وقت کی صورتحال کے لحاظ سے بیان دیا تھا اور اب چندرا بابو نائیڈو کو مدعو کرنے کیلئے آئے ہیں۔ دونوں ریاستوں کو متحدہ طور پر ترقی اور عوام کی بھلائی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ وینکٹ ریڈی نے مخالف تلنگانہ بیان پر پون کلیان سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔1
