چندرا بابو نائیڈو غلطی کرنے والے شخص نہیں ہیں: نیتن گڈکری

   

حیدرآباد/21 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے کہا کہ تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو غلطی کرنے والے شخص نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ احاطہ میں تلگودیشم ایم پی کے نانی سے ملاقات کرکے مرکزی وزیر نے بابو نائیڈو کی گرفتاری اور ان کی صحت کی معلومات حاصل کیں۔ گڈکری نے عدالت سے رہائی کے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو ایک سنجیدہ عوامی خدمت گذار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بدعنوانیوں کے الزامات سے نجات حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چندرابابو نائیڈوکی شخصیت سے وہ اچھی طرح واقف ہیں اور ان سے بدعنوانیوں جیسا جرم نہیں ہوسکتا۔ تلگودیشم ارکان پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر کو تفصیلات سے واقف کرایا۔