چندرا بابو نائیڈو ملک کے ٹاپ5 بیسٹ چیف منسٹرس میں شامل

   

حیدرآباد ۔23۔ اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو ملک کے بہتر کارکردگی والے ٹاپ 5 چیف منسٹرس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے سی ووٹرس کی جانب سے موڈ آف دی نیشن کے نام سے مختلف امور پر سروے کا اہتمام کیا گیا۔ عوامی مقبول چیف منسٹرس کے انتخاب کے لئے جو سروے کیا گیا، اس میں ٹاملناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن، آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ ملک کے مقبول ترین چیف منسٹر کے طور پر پہلا مقام اترپردیش کے یوگی ادتیہ ناتھ کو حاصل ہوا۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال دوسرے اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی تیسرے مقام پر رہی۔ چوتھے مقام کیلئے ایم کے اسٹالن اور چندرا بابو نائیڈو کا انتخاب عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ برسر اقتدار آنے کے محض دو ماہ بعد چندرا بابو نائیڈو ملک کے ٹاپ 5 چیف منسٹرس کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔ 1