چندرا بابو نائیڈو پر فوجداری کیس سپریم کورٹ کی توہین تلگودیشم ترجمان کا بیان

   

حیدرآباد ۔ تلگودیشم پارٹی نے سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف فوجداری کیس دائر کئے جانے کو سپریم کورٹ کی توہین قرار دیا جس نے حال میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ کورونا سے متعلق قابل اعتراض تبصروں کے نام پر عوام کو ہراساں نہ کیا جائے ۔ تلگودیشم کے ترجمان کے پٹابھی رام نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عوام کے اس حق کی تائید کی ہے کہ وہ کسی خوف کے بغیر وباء سے متعلق مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔