چندرا بابو نائیڈو کا تیس سال قبل استعمال کردہ ایمبسیڈر سے لگاؤ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ایمبسیڈر کار کی جانچ کی جسے وہ تین دہائیوں قبل استعمال کرتے تھے اور اس کار کے ساتھ اپنے تعلق کو یاد کیا ۔ یہ ایمبسیڈر کار جس کا رجسٹریشن نمبر AP09 G 393 ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کی اپنی ذاتی گاڑی ہے ۔ متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے وہ اس کار کو ریاست بھر میں سفر کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ اس وقت وہ چوتھی مرتبہ چیف منسٹر بنے ہیں ۔ وہ سیکوریٹی کے لیے جدید گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن وہ ایمبسیڈر گاڑی کا بہترین خیال رکھتے ہیں ۔ یہ کار جو اب تک حیدرآباد میں تھی اب اسے امراوتی میں ٹی ڈی پی کے مرکزی دفتر میں رکھا جائے گا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اس کار کا تفصیلی معائنہ کیا جو انہوں نے اس دن پارٹی دفتر آتے ہوئے استعمال کی تھی ۔ انہوں نے اس گاڑی میں اپنے سفر کی یادیں تازہ کیں ۔۔ ش