چندرا بابو نائیڈو کو دورہ سے روکنے پولیس کی نوٹس

   

حیدرآباد۔/24 نومبر، ( سیاست نیوز) پولیس نے تروپتی میں ایک تالاب کے دورہ سے روکنے کیلئے صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو شدید بارش سے متاثرہ اس تالاب کے دورہ کی اجازت نہیں ہے کیونکہ رائیلا چیروو کا علاقہ ریڈ زون کے تحت اعلان کیا گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو چندراگیری سے اس تالاب کے مشاہدہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ اس تالاب کے زیر آب آنے سے تقریباً 100 سے زائد مواضعات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی نے پولیس کی جانب سے نوٹس کی اجرائی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین سے ملاقات سے روک رہی ہے۔ اپوزیشن کو حقیقی صورتحال سے بے خبر رکھنے کیلئے چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کی گئی۔ ر