حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹامل فلموں کے سوپر اسٹار رجنی کانت نے صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور آندھرا پردیش اسمبلی میں پیش آئے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ برسراقتدار پارٹی ارکان کی جانب سے چندرا بابو نائیڈو کی شریک حیات بھونیشوری کے خلاف ریمارکس سے دلبرداشتہ ہوکر چندرا بابو نائیڈو رو پڑے تھے۔ کئی اہم شخصیتوں نے چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوپر اسٹار رجنی کانت نے آج چندرا بابو نائیڈو سے فون پر بات چیت کی اور ان کی اہلیہ کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے آندھرا پردیش میں بارش سے تباہی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ رجنی کانت نے کہا کہ خواتین کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کرنا زیب نہیں دیتا خاص طور پر ایسی خواتین جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کے بارے میں ریمارکس قابل مذمت ہے۔ر