حیدرآباد۔/21 نومبر، ( سیاست نیوز) فلم اسٹار سونو سود نے آندھرا پردیش اسمبلی میں چندرا بابو نائیڈو کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ سونوسود نے ٹیلی فون پر چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کی اور برسراقتدار پارٹی کی جانب سے ان کی اہلیہ کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے موجود اسمبلی میں اس طرح کا واقعہ بدبختانہ ہے۔ اسمبلی کسی مندر سے کم نہیں ہوتی لیکن وہاں شخصی حملے کئے گئے۔ سونوسود نے کہا کہ وہ حیدرآباد پہنچ کر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کریں گے۔ چندرا بابو نائیڈو نے اظہار یگانگت پر سونوسود کا شکریہ ادا کیا۔ر