چندرا بابو نائیڈو کیلئے این ٹی آر کی فیملی متحد

   

بھونیشوری کو شخصی تنقید کا نشانہ بنانے پر برہم، سنگین نتائج کا انتباہ

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) تلگودیشم سربراہ سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی شریک حیات بھونیشوری کو کل آندھراپردیش کی اسمبلی میں شخصی تنقید کا نشانہ بنانے پر تلگو فلموں کی افسانوی شخصیت بانی تلگودیشم آنجہانی این ٹی آر کی فیملی متحد ہوگئی اور وائی ایس آر پارٹی کے قائدین کو انتباہ دیا کہ وہ خاندان کی خواتین کے خلاف غیرپارلیمانی اور نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کریں بصورت دیگر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا اور اس معاملے میں چندرا بابو نائیڈو کی بھی اجازت نہیں لی جائے گی۔ خاندان کے ارکان نے اس واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ کل اسمبلی میں پیش آئے واقعات کو بدبختانہ قرار دیا۔ شخصی ایجنڈے کے ساتھ وائی ایس آر کانگریس کے قائدین نے چندرا بابو نائیڈو اور ان کی شریک حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کل اسمبلی جنگ کا میدان جیسا ماحول پیش کررہا تھا۔ خاندان کے ارکان نے اسمبلی میں بحث و جوابی بحث کو عام بات قرار دیا۔ تنقید و جوابی تنقید جمہوری انداز اور صحتمندانہ ماحول میں ہونی چاہئے لیکن وائی ایس آر پارٹی کے قائدین نے تمام حدوں کو پار کردیا ہے۔ اگر وہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے ہیںتو گردن مروڑ کر رویہ تبدیل کرایا جائے گا۔ این ٹی آر فیملی نے کہا کہ اقتدار کسی کیلئے بھی مستقل نہیں ہوتا اور نہ ہی ہم نے اپنے ہاتھ باندھ کر رکھیں ہیں۔ تلگودیشم پارٹی آفس پر حملہ کیا گیا ہم خاموش رہے۔ اگر ہمارے خاندان کی خواتین کو شخصی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو ہرگز برداشت نہ کرنے کا انتباہ دیا۔ اسمبلی میں عددی طاقت ہونے کا بیجا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری فیملی کو شخصی تنقید کا نشانہ بنانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ بھونیشوری کی بہن لوکیشوری نے کہا کہ اسمبلی ایک عبادت گاہ ہے جہاں پر عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مباحث ہونی چاہئے لیکن اس کو جنگ کے میدان میں تبدیل کردیا گیا۔ این ٹی آر کی فیلی خواتین کا احترام کرتی ہے۔ پارٹی اور حکومتوں میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔ خواتین کی ترقی اور بہبود کیلئے ڈھیر سارے اقدامات کئے گئے۔ نارا روہت نے کہا کہ کل اسمبلی میں چند ارکان نے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا ہے۔ ن