آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ ، مرکز وعدہ پورا کرے
نئی دہلی ۔ /10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرتلگودیشم اور چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کل قومی دارالحکومت دہلی میں ایک روزہ بھوک ہڑتال بیٹھیں گے ۔ وہ اپنی ریاست کیلئے خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ 2014 کے تحت مرکز کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں ۔ تلگودیشم پارٹی نے گزشتہ سال آندھراپردیش کے ساتھ کی گئی نانصافی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو چھوڑ دیا تھا ۔ چندرا بابو نائیڈو آندھراپردیش بھون پر دھرم پوراٹا دکشا کے تحت بھوک ہڑتال کریں گے ۔ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ان کی یہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔ وہ صدرجمہوریہ رامناتھ کووند سے /12 فبروری کو ملاقات کرکے ایک یادداشت بھی پیش کریں گے ۔ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی کو خراج بھی پیش کریں گے ۔