چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت

   

حیدرآباد/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر و صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے سائبرنیٹ مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بی ایم ترویدی کی بنچ پر نائیڈو کے وکیل سدھارتھ لوترا اور آندھرا پردیش حکومت کے وکیل رنجیت کمار نے بحث کی۔ سدھارتھ لوترا نے دلائل پیش کرکے کہا کہ درخواست گذار کے خلاف تین ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں اور یہ مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے ۔ فائبرنیٹ مقدمہ میں گرفتاری کے امکان پر درخواست پیش کی گئی ہے۔ آندھرا پردیش حکومت کے وکیل رنجیت کمار نے کہا کہ ایک شخص کے عدالتی تحویل میں ہونے پر دوبارہ گرفتاری کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ نائیڈو کی عدالتی تحویل جاری ہے۔ فریقین کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی ۔ سدھارتھ لوترا کی اپیل پر سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو سماعت سے اتفاق کیا اور کہا کہ دونوں میں کسی ایک دن مقدمہ کی سماعت کی جائیگی۔