حیدرآباد/12ا کٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ چندرا بابو نائیڈو نے انگلو تشدد مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست داخل کی ۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا۔ جج نے کہا کہ وہ جمعہ کو فیصلہ سنائیں گے۔ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر پر چندرا بابو نائیڈو نے4 اگسٹ کو انمیا ضلع کا دورہ کیا تھا۔ انگلو کے مقام پر تلگودیشم اور وائی ایس آر کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی جسکے بعد چندرا بابو نائیڈو اور ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکلاء نے مقدمہ کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ اِنر رنگ روڈ مقدمہ میں بھی چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر التواء ہے۔