چندرا بابو نائیڈو کی ضمانت پر خصوصی عدالت میں آج سماعت

   

حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اِسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے ضمانت اور سی آئی ڈی کی جانب سے نائیڈو کی تحویل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کو خصوصی عدالت نے 5 اکٹوبر تک ملتوی کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن خصوصی عدالت میں آج سماعت کے موقع پر چندرا بابو نائیڈو کے وکیل پرمود کمار دوبے نے بحث کی جبکہ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سدھاکر ریڈی نے دلائل پیش کئے۔ پرمود کمار دوبے نے اِسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کے رول کی تردید کی اور کہا کہ نائیڈو نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ اِسکل ڈیولپمنٹ سے متعلق پراجکٹ مکمل غور و خوص کے بعد تیار کیا گیا۔
نائیڈو کو کسی نوٹس کے بغیر گرفتار کیا گیا۔ سی آئی ڈی نے مزید دو دن تک چندرا بابو نائیڈو کو تحویل میں دینے کی اپیل کی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے اسکام میں اہم شخصیتوں کے رول پر بحث کی۔