چندرا بابو نائیڈو کے خلاف فلم کی ریلیز پرعبوری احکامات سے چیف جسٹس کا گریز

   

حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ نے تلگو فلم ’’ یوہم‘‘ کی ریلیز روکنے سے متعلق سنگل جج کے فیصلہ کی سماعت سے انکار کردیا۔ ’ یوہم‘ فلم دراصل صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف تیار کی گئی ہے اور تلگودیشم قائدین کی درخواست پر ہائی کورٹ کے سنگل جج نے ریلیزپر روک لگاتے ہوئے 11 جنوری کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر داسری کرن کمار نے ڈیویژن بنچ پر درخواست داخل کرتے ہوئے سنگل جج کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔ چیف جسٹس الوک ارادھے کی زیر قیادت بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گذار نے کہا کہ فلم کی عدم ریلیز کے نتیجہ میں کروڑہا روپئے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ سنگل جج نے 11 جنوری تک فلم کی ریلیز پر روک لگاتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کی تھی۔ چیف جسٹس نے درخواست گذار سے کہا کہ وہ اس معاملہ کو سنگل جج کے ذریعہ ہی حل کریں۔ انہوں نے کسی بھی طرح کے عبوری احکامات سے انکار کیا۔1