حیدرآباد۔/24 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کے مکان سے سیکوریٹی نے اژدھے کو برآمد کرلیا ۔ واقعہ کے بعد سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی اور بابو کے مکان میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بلیک کیاٹ کمانڈوز کے گھیرے میں رہنے والے نائیڈو کی قیامگاہ میں اژدھے کی موجودگی پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ ضلع گنٹور کے انڈاولی میں واقع چیف منسٹر کی قیامگاہ میں میڈیا پوائنٹ کے قریب یہ اژدھا مردہ پایا گیا۔ سیکوریٹی نے چوکسی اختیار کرکے اژدھے کو ہٹایا اور سارے معاملہ کی جانچ شروع کردی۔ ع